151

ملتان میں سب سے بڑی ڈکیتی، بینک سے 9 کروڑ کا سونا لوٹ لیا گیا

غلہ منڈی میں واقع پنجاب کوآپریٹو بینک میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکو داخل ہوئے، عملے، گاڑڈ کو یرغمال بنالیا

ملتان: (روزنامہ دنیا) ملتان کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈکیتی میں چھ ڈاکو بینک سے 9 کروڑ کا سونا اور 45 ہزار نقدی لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شجاع آباد غلہ منڈی میں 6 ڈاکو پنجاب کو آپرٹیو بینک میں دن دہاڑے داخل ہوگئے ڈاکوؤں نے بینک کے گن مین اور عملے کو یرغمال بنالیا اور بینک کے منیجر سے لاکرز کی چابیاں لیکر لاکرز سے 9 کروڑ مالیت کاسونا اور 45 ہزار نقدی اٹھا کرلے گئے۔