306

مقبوضہ کشمیر اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

سرینگر۔مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعر ے گونج اٹھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے دوران بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ارکان نے مقبوضہ وادی کے سنجوان آرمی کیمپ پر ہونے والے حملے کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف نعرے بازی کی جس پر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن اکبر لون نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔

اس حوالے سے اکبر لون کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بی جے پی ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف نعروں پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے دیئے۔اجلاس ہنگامہ آرائی کے بعدملتوی کردیا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں ایک فوجی کیمپ پر حملے اور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔