164

سینٹ انتخابات ٗ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں رابطے

پشاور۔خیبر پختونخوا کی حکمران جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے 2بڑوں میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم رابطہ ہوا ہے ٗ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عنایت اللہ نے رات گئے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات بھی کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ 16فروری کے بعد حتمی امیدوار سامنے آنے کے بعد دونوں جماعتوں نے متعین کردہ حکمت عملی پر بھی عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے ۔