678

مچھلی فروش بلی کی دلچسپ تصاویر وائرل

ویت نام: ویت نام میں ایک مچھیرے نے مچھلی کی فروخت کےلیے دلچسپ طریقہ آزمایا؛ اس نے ایک بلی کو انسانوں کی طرح لباس پہنا کر مچھلی بیچنا شروع کی تو وہاں لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔

لی  کواک فونگ نے اس بلی کو ڈاگ یعنی کتے کا نام دیا ہے جسے بہت اسٹائلش اور اچھے کپڑے پہنائے جاتے ہیں۔ یہ بلی بھی اس کام سے بہت خوش ہے اور اس کے چہرے سے یہ مسرت عیاں ہے۔ حال ہی میں لوگوں نے اس کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں جہاں سے یہ دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔