251

عمدہ باؤلنگ پر شاہد آفریدی کا شاہین آفریدی کیلئے ٹوئٹ

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے تمام لوگوں کی توجہ محور بن گئے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم بڑے ہدف کی جانب گامزن تھی لیکن شاہین آفریدی نے بہترین اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ملتان کی بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملتان سلطانز نے آخری نو وکٹیں صرف 23 رنز کے اضافے سے گنوائیں۔

سوشل میڈیا سمیت تمام حلقوں میں شاہین آفریدی کی اس شاندار باؤلنگ کو خوب سراہا گیا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور چیمپیئن تیار ہو رہا ہے۔ بالآخر لاہور کی ٹیم کو کچھ خوشیاں نصیب ہوئیں اور میں ان کیلئے بہت خوش ہوں۔