73

پی ٹی آئی ایوان بالا الیکشن کی تبدیلی کیلئے سرگرم

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے ایوان بالا کے الیکشن کاطریقہ کار تبدیل کرنے کے لیے صوبائی ا سمبلی سے قرارداد منظورکرانے کا فیصلہ کیاہے پارٹی ذرائع کے مطابق سینٹ کے حالیہ الیکشن نے ثابت کردیاکہ جب تک طریقہ کارتبدیل نہیں ہوگا ہارس ٹریڈنگ کاعمل اور چمک کاچکر چلتارہے گا ۔

اس لیے اب وقت آگیاہے کہ طریقہ کارکی تبدیلی کے حوالہ سے فیصلہ کرلیاجائے اس مقصد کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی جارہی ہے جس میں سینٹ الیکشن براہ راست عوامی ووٹوں سے کرانے یا پھر اس کے لیے متناسب نمائند گی کاطریفہ کاراختیار کرنے کامطالبہ کیاجائے گا قرارد اد پر تمام جماعتوں کی حمایت حاصل کی جائے گی تاکہ متفقہ طورپر منظورکر ائی جاسکے اس ضمن میں سپیکر اسد قیصر خودتمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتمادمیں لیں گے