318

پشاور میں جاری میڈیا کرکٹ لیگ آخری مرحلے میں داخل 

پشاور۔آرایم آئی میڈیاکرکٹ لیگ سیزن 2میں پی پی سی سلطان نے مسلسل تیسرامیچ جیت کرنئی تاریخ رقم کردی ہے اوربہترکامیابی کے بعد ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے پہنچنے والی ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم کا اعزاز اپنے نام کرلیا اتوار کے روز آر ایم آئی ٗ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبرپختونخوا اورٹاپ اپ واٹرزکے تعاون سے پشاورپریس کلب کے زیراہتمام گورنمنٹ حسنین شہید سیکنڈری سکول میں جاری میڈیاکرکٹ لیگ میں پہلامیچ پی پی سی سلطان اورپی پی سی یونائیٹڈ کے مابین ہواسلطان کی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورزمیں مخالف ٹیم کو جیت کیلئے136 رنز کاہدف دیا۔
پی پی سی سلطان کے اوپنر بیٹسمین عدنان شاہد نے اپنی پہلی نصف سینچری کرتے ہوئے 55رنز کی اننگزکھیلی اسی طرح واجدشہزاد نے 30رنز کے ساتھ نمایاں بیٹ مین رہے جواب میں پی پی سی یونائیٹڈ کاکوئی کھلاڑی جم کرنہ کھیل سکا اورسلطان کے کپتان حق نواز خان نے بہترین باؤلنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اورمسلسل دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ کااعزازاپنے نام کیااسی طرح مسلسل تیسری کامیابی کے بعد مسلسل تیسری کامیابی کے بعد کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیامیچ کے اختتام پرمہمان خصوصی ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے ۔