151

اجے دیوگن نے مراٹھی فلم کا نام ’’آپلا مانس‘‘ رکھ دیا

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے مراٹھی فلم کا نام ’’آپلا مانس‘‘ رکھ دیا‘ اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں اپنی پہلی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی مراٹھی فلم کے نام کا اعلان کرتے کہا کہ فلم ’’آپلا مانس‘‘ میں اداکار نانا پاٹیکر ‘ سمیت راگھاون‘ ایراوتی ہرش شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مہاراشترا سے رشتہ میری پیدائش سے ہے‘ میں نے ہمیشہ مراٹھی زبان کی عزت کی ہے لیکن کاجول سے شادی کے بعد مجھے اس زبان سے محبت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھی ثقافت کی بدولت ان کی فلموں کا اپنا ایک مقام ہے ۔جسے دیکھتے ہوئے میری پہلی مراٹھی فلم ’’آپلا مانس‘‘ آئندہ سال 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔