177

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے فتح کا مزہ چکھ ہی لیا

گولڈ کوسٹ: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں ساتویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ 

آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے منٹ میں جیمز کرک پیٹرک کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کی جسے ارسلان قادر نے کھیل کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے برابر کر دیا۔ 40 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی، یہ گول پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ مبشر علی نے کیا۔ کھیل ختم ہونے سے صرف 3 منٹ قبل عرفان جونیئر نے تیسرا گول کر کے پاکستان ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح ہے، اس سے قبل ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف تمام میچز برابری کی سطح پر ختم ہوئے تھے۔