560

صنم بلوچ اور عبداللہ کی لومیرج کا " دی اینڈ"

معروف میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ اور عبداللہ فرحت اللہ کی لومیرج کا " دی اینڈ"ہوگیا ہے۔

صنم بلوچ اور عبداللہ کی طلاق کی خبریں گزشتہ روز اس وقت سامنے آئیں جب صنم نے انسٹاگرام پر اپنا نام صنم عبداللہ کی بجائے صنم بلوچ ہسبانی کردیا جس کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ان میں طلاق ہوگئی ہے لیکن اس بارے میں دونوں نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم صنم بلوچ کی پی آر ٹیم نے طلاق کی بھرپور انداز سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں میں کسی طرح کی صداقت نہیں ہے۔

البتہ اس حوالے سے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ صنم بلوچ کی طلاق تین ماہ قبل ہوئی تھی لیکن اس بارے میں انہوں نے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔ صنم نے صرف 10 روز عدت گزاری جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شوبز کی سرگرمیوں کا آغازکردیا۔دونوں کی لو میرج 24 اکتوبر2013کو ہوئی تھی تاہم ان کی کوئی اولاد نہیں تھی اور یہی وجہ دونوں کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ تھی۔