229

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے 4مزدور جاں بحق

لدھا ۔جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4امزدورجاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، ہفتے کو جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے موسی کڑم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 4 مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق بندو بستی علاقے ڈی آئی خان سے ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔