223

عمران فاروق قتل کیس‘ 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

راولپنڈی۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان پر انسداد دہشتگردی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حتمی چالان بھی پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے ملزم معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی پر فرد جرم عائد کی۔

تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں کیپیٹن ریٹائرڈ شعیب اور عبد المنان کو بیان قلم بند کرانے کیلئے 8 مئی کو طلب کرلیا۔کیپٹن ریٹائرڈ شعیب نے ملزمان کا اقبالی بیان قلمبند کیا تھا۔عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی جائیداد بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا بانی ایم کیو ایم بھی مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔