753

پشاور‘ حیات آبا د میں ایک کروڑ50 لاکھ روپے کی ڈکیتی

پشاور(وقائع نگار) تھانہ حیات آباد کے علاقے فیز فور میں نامعلوم مسلح ڈکیت گروہ نے دن دیہاڑے افغان تاجر کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد 1 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات ٗ 50 لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق افغان تاجر سرور ولد کمال الدین سکنہ افغانستان حال فیز فور نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز وہ گھر میں موجود تھاکہ اس دوران چار رکنی مسلح ڈکیت گروہ گھر میں زبردستی گھس آیا اور اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد 1 کروڑ روپے مالیت کا سونا ٗ 50 لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔