298

سونم کپورشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ممبئی: بالی ووڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی اداکارہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، آنند آہوجا سے متعلق گہری دوستی کی خبروں پر ہمیشہ ہی میڈیا پرخوب غصہ اتارتی تھیں اوران کی جانب سے “نہ” کا ہی جواب آتا تھا تاہم آج اداکارہ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

 

سونم کپورلال رنگ کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ دلہے میاں آنند آہوجا نے شیروانی زیب تن کی تھی۔  اداکارہ کی شادی میں بھی بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے شرکت کی۔

 

اداکارہ کی شادی کی رسومات سکھ روایات کے مطابق ادا کی گئیں۔