383

خیبر ایجنسی میں فائرنگ ٗ جرگہ ممبر اور پشتو شاعر جاں بحق 

خیبر ایجنسی۔خیبر ایجنسی لنڈی کوتل میں جرگے کے دوران فائرنگ سے جرگہ ممبر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق سدوخیل علاقے کے رہائشی رحمت اللہ اور عالمگیر کے مابین پچھلے کئی عرصے سے زمین کا تنازعہ چلا آرہاتھا۔

تنازعے کے حل کے لئے آج جرگہ ہو رہا تھا کہ اسی دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی فائرنگ سے علاقے کے معروف شاعر اور جرگہ کے ممبر نیاز امین نیاز موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ خان اکبر اور عبدالرحمان زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے ایجنسی ہیڈ کو ارٹر لنڈ ی کو تل ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پردونوں کی حالت ناز ک تھی جن کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نیاز امین کا جنازہ اداکر دی گئی ۔ واقعہ کے بعد خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں جانب سے ایک ایک شخص کو حوالات میں بند کردیا۔