234

پشاور‘ ڈاکہ زنی کا بین الصوبائی گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مشہور و بدنام زمانہ تالہ توڑ گرو ہ کو گرفتار کرلیا گرفتار 4رکنی گروہ پشاور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 300 سے زائد گھروں کے تالے توڑ کر کروڑوں روپے کی نقدی ٗ طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرچکے ہیں گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں لاہور ٗ راولپنڈی ٗ گجرات ٗ جہلم سمیت کئی گھروں کا صفایا کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ملزموں کے قبضے سے عسکری 6 کالونی میں ہونیوالی 3چوریوں کا سامان بھی برآمد کرلیاگیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان ٗ ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور ٗ ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین اوردیگر حکام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ 21 اپریل کو عسکری 6 کالونی کے رہائشی ریٹائرڈ کرنل زاہد احمد ٗ علی عباس اور محمد بلال نامی افراد کے گھروں میں چوریوں کی وارداتیں ہوئی تھیں جس کے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کیاگیا تو مختلف جگہوں پر لگے کیمروں کی مدد سے متعدد مشکوک گاڑیوں کی آمد و رفت اور جائے۔

وقوعہ کے نزدیک موجودگی کو تصدیق کرانے پر کالونی کے رہائشیوں نے مشکوک گاڑیوں سے لا تعلقی کا اظہار کیاجس سے پولیس مشکوک گاڑیوں کی چھان بین کے دوران مختلف شہروں میں جاکر انتہائی باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے مشکوک موٹر کار نمبر LEE-07-4607 کوٹریس کرکے بین الصوبائی منظم گروہ کا سراغ لگاکر چار ملزمان مسمیان جنید یار ولد اللہ یار ساکن ساہیوال، فضل الرحمن ولد محمد فاروق ساکن خوشاب، محمد اسد ولد محمد پرویز ، ہارون الرشید ولد محمد رشید ساکنان راولپنڈی کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزموں کے قبضے سے 25 تولہ طلائی زیورات،دو عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بر آمد کیاگیا ادھر دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزموں نے پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 300سے زائد چوریوں کی وارداتیں کی ہیں۔