146

خیبر پختونخوا نے کابل ٹیم سے جمناسٹک چمپئن شپ جیت لی

پشاور۔خیبرپختونخوا جمناسٹک ٹیم نے کابل جمناسٹک ٹیم کو دوستانہ چمپئین شپ میں شکست دیکر اول پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کے جمنازیم ہال میں کھیلے گئے دوستانہ چمپئین شپ میں خیبرپختونوا جمناسٹک ٹیم نے 166.85 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور کابل جمناسٹک ٹیم نے 164.65 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پوزیشن حاصل کی۔ 

فلور مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی طرف سے زیادخان نے 12.40 پوائنٹس حاصل کرکے گولڈ میڈل ،خیبرپختونخوا ہی کے شہاب شاہ نے 12.05 پوائنٹس کے ساتھ سلور میڈل اور کابل(افغانستان) کے سباؤن نے 11.20 پوائنٹس حاصل کرکے برا ؤنز میڈل جیتا۔ والٹنگ مقابلوں میں کابل (افغانستان) کے شکیل احمد نے 11 پوائنٹس کے ساتھ گولد میڈل ،کابل(افغانستان) کے کبیر نے 10.90 پوائنٹس کے ساتھ سلور میڈل اورخیبرپختونخوا کے نعیم خان نے 10.80 پوائنٹس کے ساتھ براؤنز میڈل جیتا۔

رنگز مقابلوں میں کابل(افغانستان) کے محمد خلیل نے 11.05 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل ،خیبرپختونخوا کے منصور احمد نے 10.90 پوائنٹس کے ساتھ سلور میڈل اور خیبرپختونخوا کے شہاب شاہ نے 10.65 پوائنٹس کے ساتھ براؤنز میڈل جیتا۔