192

ایم ایم اے کا فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی منانے کا فیصلہ

پشاور۔ایم ایم اے 18 مئی کو فلسطین کے مظلوموں کے حق میں یو م یکجہتی منائے گی۔بیت المقدس کو امریکی سفارت خانہ کی منتقلی سفارتی اخلاق و اقدار کے منافی ہے مرضی کی بجائے آزاد اور غیر جانبدار انتخاب کے ذریعہ حکومت منتخب کی جائے۔ ماضی میں پسند کی کنونشن لیگ پھر جونیجو لیگ اور قاف لیگ بنائی گئی اب لوگوں کو توڑ کر ان کی سیاسی وابستگی ایک خاص جماعت میں شامل کیا جارہا ہے ۔

بار بار وفاداریاں بدلنے والے سیاست کے ناسور ہیں جن کی وجہ سے جمہوریت کمزور اور بد نام ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں ایم ایم اے کی صوبائی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری ، اسلامی تحریک کے علامہ عارف حسین واحدی ، ایم ایم اے کے نو منتخب صوبائی صدرمولانا گل نصیب خان ، نو منتخب جنرل سیکرٹری عبد الواسع، مولانا شجاع الملک ، فضل الرحمن مدنی ، فیاض خان اور علامہ حمید حسین امامی بھی موجود تھے بھارت کو تقویت دینے والے بیانیہ کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔

سیاست دانوں کو سنجیدگی اور احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔سیاست دان ووٹرز اور پارلیمنٹ کو عزت و وقعت دے تو اسٹیبلشمنٹ کچھ نہیں کر سکتی ملک بھر میں عوام سے رابطہ کیلئے بڑے جلسے اور ٹرین سے انتخابی مہم چلائی جائے گی فاٹا کے بے گھر اور سیلاب سے متائثر ہونے والے قبائل کو ریلیف دیا جائے اسٹیبلشمنٹ قومی سیاست میں مزید گملا قیادت تشکیل نہ دے ۔پاکستان میں روز اول سے اقتدارکی باریاں لینے والے اور بار بار وفا داریاں بدلنے والے ہی اصل میر جعفر و میر صادق اور تمام قومی بحرانوں کے ذمہ دار ہیں دینی ووٹ کو تقسیم نہیں ہو نے دیں گے