187

مزیدار مٹن پلاؤ

اجزاء
مٹن 500 گرام
پیاز 2 عدد
گرم مصالحہ 150گرام
لہسن 4 جوّے
ادرک 10 گرام
لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
سبز مرچ 7 عدد
نمک حسبِ ذائقہ
مٹن یخنی 1/2 لیٹر
املی 1 کھانے کا چمچ
گارڈ چاول 700 گرام
جاوتری 1 چائے کا چمچ
کالی مر چ ایک کھانے کاچمچ
ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچ
ثابت زیرہ 1 کھانے کا چمچ
بادیان کا پھول 1 کھانے کا چمچ
سونف 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
دار چینی 1 کھانے کا چمچ
لونگ 1 چائے کا چمچ
تیز پات 1 عدد
دہی 1/2کپ
کیوڑہ پانی 1 چائے کا چمچ
ترکیب
۔ایک باؤل میں گارڈ چاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر بائیس سے پچیس منٹ تک بھگولیں ۔
اب ایک ململ کے کپڑے میں ثابت دھنیا ،ثابت زیرہ،بادیان کا پھول ،سونف ،کالی مرچ ،دار چینی ،لونگ اور تیز پات ڈا ل کر ایک پوٹلی بنا لیں ۔
۔ایک پین میں پانی لیں اوراس میں گرم مصالحے کی پوٹلی ،مٹن ،پیاز ، لہسن اور ادرک ڈال کر بندکر دیں اور پندرہ منٹ تک دم دیں (یخنی تیار ہے )۔
۔اب ایک پین میں گھی لیں اوراس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں اور ایک منٹ تک دم دیں ۔
۔اب اس میں پانی ڈال کرایک منٹ دم دے کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اورسبز مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں ۔
۔اب اس میں تیار کیا ہو امٹن ،گرم مصالحہ ،دہی اورنمک ڈال کر ہلا لیں اور مٹن یخنی ڈال کر تین سے پانچ منٹ تک دم دیں ۔
۔اب اس میں املی ڈال کر ہلا لیں اور بھگوئے ہوئے گارڈ چاول اس میں ڈال کر اچھی طرح ہلالیں ۔
۔اب اس میں جاوتری پاؤڈر ،سبز مرچ اور کھیوڑہ پانی ڈال کر پندرہ منٹ تک دم دیں ۔
آپکا مزیدار مٹن یخنی پُلاؤ تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: چالیس منٹ
افراد: چار عدد