283

اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، واحد ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو واحد ون ڈے میں دلچسپ مقابلے میں 6 رنز سے شکست دے کر پاکستان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس سے اس نے منگل اور بدھ کو دو ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

372 رنز ہدف کے تعاقب میں جونی بیئر اسٹو کے لاٹھی چارج کی بدولت انگلینڈکو پہلی وکٹ سے 129 رنز کی بنیاد نصیب ہوئی، اس دوران جیسن روئے 34 رنز بناکر مارک ویٹ کی گیند پر ان کا ہی کیچ بن گئے، دوسرے اینڈ پر موجود جونی بیئر اسٹو نے ہارڈ ہٹنگ کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے صرف 59 بالز کا سہارا لیتے ہوئے 105 رنز بنائے، انھیں برنگٹن نے مونسی کی مدد سے قابو کیا، اس دوران انھوں نے 6 چھکے اور 12 چوکے جڑے۔