414

پی ٹی آئی ناراض ارکان کے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع

پشاور۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر صوبہ کے دیگر علاقوں کی طرح پشاور میں بھی پی ٹی آئی کے لیے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں بعض حلقوں میں بااثر امیدواروں کی طرف سے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرانے سے پارٹی امیدواروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اسی سلسلہ میں پارٹی کے ناراض رہنما ارباب عثمان خان نے پی کے 68،پی کے 69اوراین اے 28 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کرنے کے بعد کاغذات جمع کرادیئے ہیں ۔

جن کی جانچ پڑتال کے بعدان کو درست قراردے دیاگیاہے ارباب عثما ن ان حلقوں میں پی ٹی آئی کے اشتیاق ارمڑنورعالم خان کے خلاف الیکشن لڑیں گے اس سلسلہ میں ان کاکہناہے کہ پی ٹی آئی نے اشتیاق ارمڑ کو پی کے 69پرنامزدکرکے تین حلقوں میں شکست کی بنیاد رکھ دی ہے غیر عوامی شخص کو امیدوارنامزد کرکے عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پچیس جولائی کو پی ٹی آئی کو اپنے غلط فیصلوں کاعملی طورپر اندازہوجائے گا اربا ب عثمان خان نے کاغذات کی منظوری کے بعد انتخابی مہم کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ عید کے بعدگرینڈ مشاورتی جرگہ طلب کرلیاگیاہے