464

ڈائریکٹر نرسنگ کی غیر قانونی تعیناتی ٗ انکوائری کمیٹی تشکیل

پشاور۔صوبے کے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈائریکٹرنرسنگ کی غیر قانونی تعیناتی کا معاملے پرسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ادریس خان انکوائری کمیٹی کے سربرا ہ ہونگے نکوائری کمیٹی نے گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ہسپتال دائریکٹر ڈاکٹرخالد مسعود ٗشاہین غنی اور درخواست گزار کو طلب کر لیاہے۔

ایل آر ایچ نرسنگ ایسو سی ایشن کی صدر مریم عنبرین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہین غنی بیک وقت 3سرکاری عہدوں پر کام کر رہی ہیں۔

وہ لیکچرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی سمیت 3عہدوں پر براجمان ہیں وہ 1992 ء میں چارج نرس بھرتی ہواورڈی ایچ کیو صوابی میں تعینات ہوئیں انہیں2011ء میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں لیکچراربھرتی کیا گیا اور2016 میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈائریکٹر نرسنگ تعینات ہوئیں ۔