77

کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی، ا اسپتال منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اپنی والدہ سے ملنے اور انہیں گلے لگانے کے لیے بیتاب ہوں۔خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔