366

ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں امیدواروں کا اعلان

پشاور(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے خیبرپختونخواکے لیے قومی اسمبلی کے کے 25امیدواروں کااعلان کردیاجبکہ باقی ماندہ 14قومی حلقوں پربھی دو تین دن میں امیدواروں کااعلان کردیاجائیگاپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پرNA-1چترال سے شہزادہ افتخار،NA-2سوات سے انجینئرامیرمقام،NA-3سوات سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدرمیاں محمدشہبازشریف،NA-4سوات سے فیروزشاہ،NA-5دیراپرسے نثاروردک،NA-6 دیراپرسے جاویداخترتاجک،NA-7دیرلوئرسے ثوبیاشاہد،NA-11کوہستان سے ملک مصرخان،NA-12بٹگرام سے عالمزیب خان،

NA-13مانسہرہ سے سردارشاہ جہان،NA-14مانسہرہ سے کیپٹن(ر)صفدرخان،NA-17ہریپورسے بابرنواز،NA-18 صوابی سے حاجی سجاداحمد، NA-19صوابی سے عمران اللہ،NA-21مردان سے ارسلا خان ہوتی،NA-22مردان سے جمشیدمہمند، NA-24چارسدہ سے میاں عالمگیرشاہ،NA-25نوشہرہ سے سراج محمدخان،NA-26 نوشہرہ سے حاجی نواب خان،NA-29 پشاور سے انجینئرامیرمقام،NA-31پشاورسے ملک ندیم ،NA-32کوہاٹ سے عباس آفریدی، NA-34کرک سے رحمت سلام خٹک،NA-29سے ڈی آئی خان سے اکبرخان قومی نشستوں پرانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ میرٹ،کارکردگی اورپارلیمانی بورڈکے باہمی مشاورت سے امیدواروں کوٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باقی قومی حلقوں کے امیدواروں کابھی جلداعلان کردیاجائیگا۔