353

کیو ڈبلیو پی کی 3جنرل نشستوں پر خواتین امیدوار

ُُُُُُُُپشاور۔قومی وطن پارٹی نے صوبائی اسمبلی کی تین جنرل نشستوں پر خواتین امیدوار و ں کو میدان میں اتاردیاہے پارٹی کے ٹکٹ پر تین خواتین امیدوارتین مختلف اضلاع سے جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی۔قومی وطن پارٹی کے مطابق 2018کے عام انتخابات کی جنرل نشستوں کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دےئے جن میں ایبٹ آباد،مردان اور پشاور کی تین جنرل نشستوں پر پارٹی کی خواتین امیدواروں کوبھی پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-37سے رابعہ گل ایڈوکیٹ،PK-51سے امتیاز بی بی اور پشاور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-72سے نرگس ثمین شامل ہیں