بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ، خفیہ ایجنسی کی عمارت کے نزدیک خودکش دھماکے میں 7افراد ہلاک6زخمی

افغانستان ، خفیہ ایجنسی کی عمارت کے نزدیک خودکش دھماکے میں 7افراد ہلاک6زخمی


کابل۔ افغانستان میں خفیہ ایجنسی کی عمارت کے نزدیک خودکش دھماکے میں 7افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہر لشکرگاہ میں ایک خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے لدی کار کو افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت کے نزدیکدھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔افغان پولیس سربراہ کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب امن مذاکرات میں شامل ہونے کے خواہشمند شدت پسندوں سے میٹنگ کی جارہی تھی۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں میٹنگ میں شریک کچھ شدت پسند بھی شامل ہیں، کسی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضع رہے دو روز قبل ہی امریکہ نے 300 فوجہ ہلمند میں تعینات کر نے کا اعلا ن کیا تھا ۔ ملک میں تشدد کے دیگر واقعات میں چار سیکورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گے ۔