بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سٹی پڑول فورس کے 2ماہ مکمل ‘ رہزن اغوا ء اور ڈکیت گروہوں کی گرفتاریاں

سٹی پڑول فورس کے 2ماہ مکمل ‘ رہزن اغوا ء اور ڈکیت گروہوں کی گرفتاریاں


صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشتگردی اور سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے نئی فورس ’’سٹی پٹرول ‘‘ کے قیام کو 2 ماہ مکمل ہوگئے 10 نومبر سے 10 جنوری تک فورس نے اندرون شہر میں سٹریٹ کرائمز پر 70 فیصد تک قابو پایا کئی موبائل سنیچرز گروہ گرفتار ٗ مغوی بازیاب ٗاے ٹی ایم میں سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے گروہ کی بے نقاب ٗچوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی اور 500 ایمرجنسی کالز پر بروقت امدادی پہنچائی گئی

اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے ’’آج ‘‘ کوبتایا کہ صوبائی حکومت نے پشاور میں دہشتگردی اور سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے سٹی پٹرول فورس قائم کی جس نے قیام سے لیکر اب تک پشاور میں مجموعی طور پر سٹریٹ کرائمز پر 70 فیصد قابو پایا ٗ حیات آباد میں بم ناکارہ ٗ فیز تھری ٗ فور اور 6 میں موبائل سنیچر گروہ کو گرفتار کرلیاگیا حیات آباد فیز تھری میں مغوی کو بازیاب کراکر اغواء کاروں جبکہ صدر میں اے ٹی ایم مشین سے جعلی کارڈز اور سادہ لوح افراد کو لونٹے والے گروہ کو گرفتار کیاگیا اس کے علاوہ پانچ چوری کی گاڑیاں برآمد کی گئیں جبکہ کامیا ب کاروائی میں 200 پستول ٗ 5 رائفل اور 2 عدد کلاشنکوف پکڑی گئیں 5 ہزار کے قریب گاڑیوں کے کالے شیشوں کیخلاف کاروائی کی گئی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل کیخلاف کاروائی کی گئی ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اب تک 500 کے قریب ایمرجنسی کالز پر بروقت امداد پہنچائی گئی ۔