بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 1700سکول فعال ‘ 83ہزار اساتذہ کی تربیت مکمل

1700سکول فعال ‘ 83ہزار اساتذہ کی تربیت مکمل


محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے گزشتہ تین سال کے دوران 1700 سے زائد سکولوں کو فعال کیا جبکہ 83ہزار اساتذہ کو مختلف ن الاقوامی اداروں سے تربیت دلوائی گئی 2013 ء میں محکمے نے ان سکولوں کو فعال کرنے کیلئے کوششوں کا آغاز کیا ان میں سے کچھ سکول 1980 ء میں قائم کئے گئے تھے گزشتہ تین سالوں میں محکمے کی جانب سے 539 پرائمری سکول ٗ 386 پرائمری سے مڈل سکول ٗ 385 مڈل سے ہائی اور 207 ہائر سکول فعال کئے اس کے ساتھ ساتھ 112 مدرسوں کو پرائمری سکولوں میں تبدیل کیا گیا۔ بین الاقوامی پارٹنرز نے سکولوں کی تعمیر میں معاونت فراہم کی جس کے باعث 115 نان اے ڈی پی سکول بھی شامل ہیں ۔

مجموعی طور پر موجودہ حکومت نے 1748 سکولوں کو فعال کیا جہاں 2013 کے بعد سے کام کا آغاز ہو چکا ہے ان سکولوں سے لاکھوں کی تعداد میں بچوں تعلیم سے آراستہ ہونگے۔ سکولوں کی تعمیر کے علاوہ بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ترجیح رہی ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں ادارے کی جانب سے 12,000 اضافی کلاس رومز ، 13,600 باؤنڈری والز، 16,000 لیٹرین کی تعمیر عمل میں آئی اور 9800 سکولوں میں بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا۔ ان اقدامات کے باعث والدین کا حکومتی اصلاحات پر اعتماد بحال ہوا اور نتیجے کے طور پر بچوں کے سکول میں داخلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور بچوں کے سکول چھوڑنے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ۔سرکاری سکولوں کے معیار میں بہتری کے باعث 34,000 سے زائد بچوں نے نجی سکولوں سے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیا۔