بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رانی مکھرجی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار

رانی مکھرجی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار


ممبئی۔ رانی مکھرجی اپنی منفرد اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں  بہترین اداکارہ کے طورپرجانی جاتی ہیں جس میں ان کی ایک فلم بلیک بھی شامل ہے جس میں انہوں نے خصوصی کردار ادا کیا تھا  تاہم اب وہ نئی آنے والی فلم میں بھی خصوصی کردار ادا کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے آخری بارفلم “مردانی” میں کام کیا تھا تاہم پھرشادی اوربیٹی کی پیدائش کے بعد وہ بڑی اسکرین سے بالکل ہی غائب ہوگئی تھیں اوراب اداکارہ ایک بارپھرفلم نگری میں واپس آرہی ہیں جہاں وہ اپنی معروف فلم “بلیک” کی طرح نئی فلم میں خصوصی کردارادا کرتی نظرآئیں گی۔