Home / پاکستان / اسلامی فوج کی سربراہی ،جنرل راحیل نے اب تک اجازت نہیں لی، مصدق ملک

اسلامی فوج کی سربراہی ،جنرل راحیل نے اب تک اجازت نہیں لی، مصدق ملک

اسلام آباد۔حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کی اسلامی فوج کی سربراہی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرنا نا مناسب ہے، کیونکہ ابھی تک انھوں نے اس عہدے کے لیے فوج یا حکومت سے اجازت طلب نہیں کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جو چیز ابھی تک ہوئی ہی نہیں۔

اس بارے میں پہلے سے سوالات اٹھانا اور حکومتی لاعلمی کا تاثر پیش کرنا درست نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف اس معاملے پر پالیسی بیان دیں گے، لہذا وہ پہلے سے کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بغیر کسی ثبوت الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیئے اور اسی سے ریاست مضبوط ہوسکتی ہے۔

About نیوز ڈیسک