Home / انٹرنیشنل / پاکستان کا بہترمفاد افغان حکومت کے ساتھ ہے، صدر اشرف غنی

پاکستان کا بہترمفاد افغان حکومت کے ساتھ ہے، صدر اشرف غنی

کابل۔افغان صدرڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہترمفاد افغان حکومت کے ساتھ ہے،کچھ ممالک اچھے برے دہشتگردوں میں فرق کرتے ہیں،اور کہتے ہیں کہ جودہشتگردملک سے باہرکارروائیاں کریں وہ اچھے دہشتگردہوتے ہیں،اسلامی ممالک افغانستان میں امن کے لیے مدد کریں، طالبان ا پنے آپ کودہشتگرد گروپوں سے علیحدہ کریں ،دہشتگرد گروپ اسلامی ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔

ایک عرب اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھاکہ طالبان ا پنے آپ کودہشتگرد گروپوں سے علیحدہ کریں ،دہشتگرد گروپ اسلامی ممالک کے لیے خطرہ ہیں،سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک شدت پسندرہنماوں پرمفاہمت کیلئے دباو ڈالیں۔افغانستان کے سعودی عرب،یواے ای اے سمیت اسلامی ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کا بہترمفاد افغان حکومت کے ساتھ ہے، داعش پورے خطے کیلئے خطرہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ کچھ ممالک اچھے برے دہشتگردوں میں فرق کرتے ہیں،اور کہتے ہیں کہ جودہشتگردملک سے باہرکارروائیاں کریں اچھے دہشتگردہوتے ہیں۔

About نیوز ڈیسک