بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان کی ورلڈکپ کے لیے براہ راست رسائی خطرے میں

پاکستان کی ورلڈکپ کے لیے براہ راست رسائی خطرے میں


پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا میس ملنا ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور اب ٹیم کو 2019 میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہ راستکوالیفائی کرنے کی کوشش کرنی ہے۔آئی سی سی کے مطابق جمعہ سے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ پاکستان اس وقت بنگلہ دیش سے دو پوائنٹس پیچھے اور ویسٹ انڈیز سے دو پوائنٹس آگے ہے۔
آئی سی سی کے مطابق 2019 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ سیریز میں کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔ اگر پاکستان اس سیریز میں ایک سے زیادہ ایک روزہ میچ میں فاتح ہوتی ہے تو وہ پاکستانی رینکنگ میں اضافی اہم پوائنٹس ہوں گے۔
اگر پاکستان دو ایک روزہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ 91 پوائنٹس کے ساتھ بنگلہ دیش کے مقابل ہو جائے گا لیکن برابر ہوتے ہوئے بھی بنگلہ دیش سے پیچھے رہے گا۔
آئی سی سی کے مطابق اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت جاتا ہے تو وہ بنگلہ دیش سے پوائنٹس میں آگے نکل جائے گا اور اس کے 2019 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔