بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا تیل و گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا صوبہ بن گیا

خیبر پختونخوا تیل و گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا صوبہ بن گیا


وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی حکومت کی ذاتی اور خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں خیبر پختو نخواہ تیل و گیس پیدا کرنے والاسب سے بڑاصوبہ بن چکا ہے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ ملکی پیداوار کا 57%فیصدتیل پیدا کررہا ہے ۔موجودہ حکومت نے اگلے چند سالوں میں تیل کی پیداوار کو 200,000بیرل یومیہ تک لے جانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے اور یہی بات تیل درآمد کرنے والے مافیا کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں تیل کی مزید پیداوار بڑھنے سے انکا کمیشن کم ہو جائے گا۔

درآمدی مافیا اس منصوبے پربھی عمل پیرا ہے کہ صوبائی ووفاقی حکومتوں کوتیل و گیس کی مد میں اربوں روپے کی متوقع آمدن و بچت کو روک سکے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ذاتی معاونت اور مانیٹرنگ کی بدولت سول انتظامیہ ہر سطح پر متحرک ہو چکی ہے اور تیل و گیس کی تلاش کرنے والی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی سکیورٹی، غیر ملکی ماہرین اور سرمایہ کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے مزید برآں صوبائی حکومت ان ماہرین اور سرمایہ کاروں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی دستے بھی تشکیل دے رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جس پر ایک خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے ۔ان تمام پالیسیوں کی بدولت صوبہ دن دُگنی رات چوگنی ترقی کی منزل کی طرف گامزن ہے۔ موجودہ دور حکومت میں متعدد ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں نے مختلف بلاکس میں مزید سرمایہ کاری بھی کی ہے اور ان ایکسپلوریشن بلاکس میں ابتدائی سروے کی سرگرمیاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔