بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 23ہزار ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی فراہمی کا فیصلہ واپس

23ہزار ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی فراہمی کا فیصلہ واپس


خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سے محروم محکمہ صحت کے 23ہزار ملازمین کو الاؤنس کی فوری فراہمی کا فیصلہ فی الوقت واپس لے لیا ہے صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں ٗ نرسوں اور پیرا میڈیکس کیلئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا اعلان کیا تھا جس کے تحت انہیں ماہانہ سطح پر الاؤنس کی فراہمی جاری ہے تاہم محکمہ صحت کے دیگر ملازمین نے بھی ایچ پی اے کا مطالبہ کیا تھا جس کیلئے مختلف کیڈر کے ملازمین نے ایسوسی ایشنوں کی سطح پر مظاہرے اور جلسے بھی کئے جس
کے بعد صوبائی حکومت نے ان ملازمین کو بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس ضمن میں سمری کی تیاری کی بھی ہدایت کی گئی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے مالی صورتحال کے باعث فوری طور پر الاؤنس کی فراہمی سے معذرت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔