بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم سے کرغزستان کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے کرغزستان کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔وزیراعظم نوازشریف سے کرغزستان کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں اقتصادی، معاشی، توانائی کے شعبوں میں جاری تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے کرغزستان کے وزیرمعیشت کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرغزستان حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں کو سراہتا ہے۔

توانائی سمیت معاشی واقتصادی شعبوں میں ریفارمز کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 3 سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 4.84 فیصد سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک موثر اصلاحاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ علاقائی رابطوں کا فروغ حکومت کے 7 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کاسا 1000 منصوبے سے ملک میں بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس جنگ کے دوران بڑی قربانیاں بھی دی ہیں ان قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن قائم ہو چکا ہے اور اب غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آرہے ہیں ہم کرغزستان کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے ۔