بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خلیج تعاون تنظیم کے آزاد تجارتی معاہدے میں حمایت پر اومان کے شکرگزار ہیں،وزیراعظم

خلیج تعاون تنظیم کے آزاد تجارتی معاہدے میں حمایت پر اومان کے شکرگزار ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ خلیج تعاون تنظیم کے آزاد تجارتی معاہدے میں حمایت پر اومان کے شکرگزار ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اومان کے بھائیوں کا خیرمقدم کرینگے،اومانی سرمایہ کار توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، ہماری سرمایہ کار دوست پالیسی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، پالیسی کے مطابق غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو ساری تحفظ حاصل ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعلیٰ شرح منافع کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

کراچی،گوادر اور مسقط کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز قابل تعریف ہے،فیری سروس کے آغاز سے دونوں ملکوں کی دوستی کا نیاباب شروع ہوگا،یہ آمدورفت کا سستا ذریعہ عوام کو میسر ہوگا، پاکستان اومان کو مختلف شعبوں کیلئے افرادی قوت فراہم کرسکتا ہے۔وزیراعظم نوازشریف سے اومان کی سٹیٹ کونسل کے صدر یحییٰ محفوظ سلیم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور اومان محل وقوع کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب ساتھی ہیں،پاکستانی حکومت اور عوام اومان کے سلطان قابوس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون تنظیم کے آزاد تجارتی معاہدے میں حمایت پر اومان کے شکرگزار ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اومان کے بھائیوں کا خیرمقدم کرینگے،اومانی سرمایہ کار توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہماری سرمایہ کار دوست پالیسی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پالیسی کے مطابق غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو ساری تحفظ حاصل ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعلیٰ شرح منافع کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا ہے،کراچی،گوادر اور مسقط کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز قابل تعریف ہے،فیری سروس کے آغاز سے دونوں ملکوں کی دوستی کا نیاباب شروع ہوگا،یہ آمدورفت کا سستا ذریعہ عوام کو میسر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اومان کو مختلف شعبوں کیلئے افرادی قوت فراہم کرسکتا ہے۔