بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشینگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشینگوئی

اسلام آباد۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک فعال سلسلہ (آج ) جمعہ کے روز سے بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر اثر بلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر سندھ میں جمعہ سے ہفتہ کے دوران چند مقامات پر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں ، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گللگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج جمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان۔

کالام منفی16، استور منفی12، سکردو منفی11، قلات منفی09، دیر، گلگت، گوپس منفی08، کوئٹہ، راولاکوٹ، بگروٹ منفی07، ہنزہ، مالم جبہ منفی06، پاراچنار، دروش منفی05، کاکول منفی04، مری، چترال میں درجہ حرارت منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔