بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی جنرل بخشی نے اپنے خلاف سازش کا بھانڈا پھوڑدیا

بھارتی جنرل بخشی نے اپنے خلاف سازش کا بھانڈا پھوڑدیا

نئی دہلی۔پولیس اور فوج کے اہلکاروں کے بعد اب بھارتی سپرسیڈ لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی نے بھی اپنے خلاف سازش کابھانڈاپھوڑدیاہے۔

وہ کہتے ہیں کچھ کاروباری افرادنے انہیں بدنام کرکے آ رمی چیف بننے سے روکا۔ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی نے جونیئر افسران سے خطاب میں کہا کہ ان کے خلاف مہم پانچ ماہ سے جاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے پیچھے کچھ ایسے کاروباری افراد تھے جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کی لئے ایسا کیا۔ انہیں بے نقاب کیاجائے۔