بریکنگ نیوز
Home / شوبز / میرا مقابلہ شاہ رخ ، سلمان یا اکشے سے نہیں بلکہ خود سے ہے، عامر خان

میرا مقابلہ شاہ رخ ، سلمان یا اکشے سے نہیں بلکہ خود سے ہے، عامر خان

ممبئی۔ بالی ووڈ باکس آفس پر ریکارڈ بنانے والے  مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ، سلمان اور اکشے کی بجائے میرا خود سے مقابلہ ہے اور ان سے ہمیشہ سیکھنے کو ملا ہے۔

بالی ووڈ اسٹارعامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے باکس آفس پر تمام اگلے پچھلے ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں اورسب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے جب کہ  فلم نے سلمان خان کی فلموں’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور’’سلطان‘‘ کو بھی مات دیتے ہوئے باکس آفس پر اپنا سکہ جمالیا ہے لیکن اس کے باوجود مسٹر پرفیکشنسٹ نے عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا مقابلہ شاہ رخ ، سلمان یا اکشے کمار سے نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ  میں صرف اپنے آپ سے مقابلہ کررہا ہوں اور میں نے ہمیشہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار سمیت کسی بھی اداکار سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ یہ میرے  ساتھی اداکار ہیں جن کے اچھے کام سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ عامرخان  نے پسندیدہ فلم سے متعلق سوال پر کہا کہ  مجھے شاہ رخ خان کی فلمیں’’چک دے انڈیا‘‘، ’’سوا دیس‘‘، ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ اور ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ بہت پسند ہیں جنہیں میں کئی بار دیکھ چکا ہوں۔