بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باغ : بے قابو ٹرک سکول میں جا گھسا ،ٹیچر سمیت 5 طالبات جاں بحق، 8 زخمی

باغ : بے قابو ٹرک سکول میں جا گھسا ،ٹیچر سمیت 5 طالبات جاں بحق، 8 زخمی


مظفرآباد۔ ضلع با غ کے نواحی علاقے بیر پانی کے مقام پر آٹے سے لوڈ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث سکول پر جاگرا جس کے نتیجہ میں ایک ٹیچر سمیت 5 طالبات جاں بحق جبکہ30شدید زخمی ہو گئیں تفصیلا ت کے مطابق ضلع باغ کے نواحی علاقے بیر پانی کے مقام پر آٹے سے لوڈ ٹرک صدن گلی کی جانب جاتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت کے باعث بے قابو ہوکر سکول پر جاگرا جس کے نتیجہ میں سکول کے اندر موجود ایک ٹیچر سمیت 5 طالبات جاں بحق ہوگئیں جبکہ30زخمیوں کو نکاللیا گیا ہے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

،اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حادثہ ٹرک کی بریکس فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ پاسکا اور ٹرک سکول کی عمارت میں گھس گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلبا کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کے 30 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دے کر گھر بھجوا دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔