بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حامد سعید کاظمی کی سزا کالعدم کیس،پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

حامد سعید کاظمی کی سزا کالعدم کیس،پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی ۔ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی کیس کی سماعت جمعہ کے روز جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران حامد سعید کاظمی کی جانب سے سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تاہم ایف آئی اے کے پراسکیوٹر اظہر چوہدری بیماری کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہو سکے،سپریم کورٹ نے درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی