بریکنگ نیوز
Home / بزنس / زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی

زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی

کراچی۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 23 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ، سٹیٹ بینک کے مطابق 6 جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 16 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 23 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے 18 ارب 30 کروڑ ڈالر رہے جبکہ بینکوں کے ذخائر تھوڑی بہت کمی سے 4 ارب 89 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔