بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں، اقوام متحدہ

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں، اقوام متحدہ


نیویارک۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفنز ڈی جورک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگٹرریس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں،وہ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے سربراہان سے بات چیت کرینگے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنزڈی جورک کا پریس بریفنگ میں کہنا تھاکہ سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس دنیا میں پھیلے ہوئے تمام مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔

وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کرچکے ہیں تاہم مصروفیت کے باعث پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم سے تاحال رابطہ نہیں کر سکے ہیں ۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی مقبوضہ کشمیر خصوصا ضلع کپواڑہ اورراجوڑی کی صورتحا ل سے آگاہ کرچکی ہیں،انہوں نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر کشیدہ صورتحال کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جبکہ 6جنوری کو سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی تھی۔