بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان میں بلاگرز کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، مارک ٹونر

پاکستان میں بلاگرز کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، مارک ٹونر

واشنگٹن۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بلاگرز کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، جبکہ پاکستان میں اظہار آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹریٹجک سینٹر قائم کیا جارہا ہے جو امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی اور دیگر ممالک میں امریکی مفادات کی نگرانی کرے گا، جبکہ اسٹریٹجک سینٹر پاکستان میں امریکی سفارتخانے کا حصہ ہوگا۔