بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اظہراورشعیب آؤٹ، حفیظ کپتان

اظہراورشعیب آؤٹ، حفیظ کپتان

کراچی۔ اظہرعلی کی انجری اور شعیب ملک کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض محمد حفیظ سرانجام دیں گے.

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد پھر وہ دوبارہ بیٹنگ کیلیے آئے مگر اننگز 24 رنز تک محدود رہی تھی، گزشتہ شب ٹیم منیجر وسیم باری نے اظہر علی کو فٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسکین کی بھی ضرورت نہیں ہے، مگر ہفتے کو اظہر کی تکلیف بڑھ گئی جس کے بعد ٹیسٹ میں انجری سنگین نظر آئی، وہ اب اتوار کو میلبورن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے جبکہ بقیہ میچز میں بھی شرکت مشکوک ہے.

دوسری جانب آل راؤنڈر شعیب ملک گلے کے انفیکشن سے نجات نہ پا سکے،انھیں خون کا ٹیسٹ کرانے کیلیے اسپتال بھی لے جایا گیا، وہ پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے، اب دوسرے سے بھی باہرہوگئے ہیں۔