بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / عراقی فوج موصل یونیورسٹی میں داخل،شدید جھڑپوں میں 27 جنگجو ہلاک

عراقی فوج موصل یونیورسٹی میں داخل،شدید جھڑپوں میں 27 جنگجو ہلاک

موصل ۔عراقی فورسز موصل یونی ورسٹی میں داخل ہوگئیں ،کارروائی میں27 جنگجو مارے گئے جبکہ جنگجو وں کو شدید جانی ومالی نقصان کا سامنا رہا ، جس کے بعد وہ پسپا ہوگئے ، انسداد دہشت گردی فورس نے موصل شہر کے بائیں طرف دوسرے پْل کا کنٹرول سنبھال کر عراقی پرچم لہرا دیا جبکہ نینوی صوبے کی عمارت اور دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی مذکورہ فورسز کو کنٹرول حاصل ہو گیا عراقی فورسز نے الصدریہ کے علاقے کے علاوہ سرکاری محکموں کے کمپلیکس کو بھی آزاد کرا لیا ہے، اس دوران داعش تنظیم کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑاجبکہ عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ داعش تنظیم موصل کے وسط میں دریائے دجلہ پر باقی ماندہ پْلوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی کوشش میں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں نینوی صوبے میں آپریشنز کے کمانڈر کا کہناتھا کہ داعش تنظیم کے خلاف کئی روز سے جاری شدید لڑائی کے بعد انسداد دہشت گردی فورس نے موصل یونی ورسٹی پر حملہ کر کے کیمپس میں متعدد عمارتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔عبدالامیر کے مطابق عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ داعش تنظیم موصل کے وسط میں دریائے دجلہ پر باقی ماندہ پْلوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی کوشش میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس نے موصل شہر کے بائیں طرف دوسرے پْل کا کنٹرول سنبھال کر عراقی پرچم لہرا دیا جبکہ نینوی صوبے کی عمارت اور دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی مذکورہ فورسز کو کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فورسز نے الصدریہ کے علاقے کے علاوہ سرکاری محکموں کے کمپلیکس کو بھی آزاد کرا لیا ہے، اس دوران داعش تنظیم کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ عراقی فورسز نے موصل شہر کے مشرقی حصے کا 80 سے 85کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔