بریکنگ نیوز
Home / کھیل / دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست

دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست

میلبورن۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی جب کہ کپتان محمد حفیظ کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی، آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 221 رنز کا ہدف پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔  پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد حفیظ نے انتہائی پر اعتماد انداز میں کیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شرجیل خان 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم نے 34 رنز بنائے، حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔