بریکنگ نیوز
Home / صحت / ذیابیطس کے مریضوں میں ہڈیوں کی مرمت کرنے والا ایک نیا پروٹین دریافت

ذیابیطس کے مریضوں میں ہڈیوں کی مرمت کرنے والا ایک نیا پروٹین دریافت

کیلیفورنیا۔ ذیابیطس کے مرض میں متاثر ہونے یا ٹوٹ جانے والے ہڈیوں کو جڑنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں لیکن اب ایک خاص پروٹین براہِ راست شکستہ ہڈیوں پر لگانے سے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کیلیفورنیا میں واقع اسٹینفرڈ اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے اس نئے پروٹین کو ’ہیج ہوگ‘ کا نام دیا ہے۔ ابتدائی تجربات میں اس سے شوگر میں مبتلا چوہوں کے ڈھانچے کے تشکیل کرنے والے اسٹیم سیل کو سرگرم کیا گیا ہے۔

اسٹینفرڈ میں اسٹیم سیل (خلیاتِ ساق) کے ماہر ڈاکٹر مائیکل لونگاکر نے اس دریافت کی روداد جرنل آف سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع کرادی ہے۔ ان کے مطابق یہ نیا پروٹین ذیابیطس کے عمررسیدہ افراد میں ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ اور شکست و ریخت کو بہتر بناتا ہے۔