بریکنگ نیوز
Home / شوبز / عامرخان اورعالیہ نے میلہ لوٹ لیا

عامرخان اورعالیہ نے میلہ لوٹ لیا

ممبئی۔ فلم فئیر ایوارڈز کا میلہ اداکارعامر خان اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے نام رہا جس میں عامر خان کو فلم “دنگل” کے لیے بہترین اداکار جبکہ عالیہ بھٹ کو فلم “اڑتا پنجاب” کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے 62 ویں فلم فیئرایوارڈزمیں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو ان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم “دنگل” کے لیے بہترین اداکارجبکہ اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم “اڑتا پنجاب” کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔