بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے

گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے

گجرات۔گجرات میں کنجاہ کے علاقے میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، ڈاکوؤں نے خود کو مشکل میں دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں لیاقت علی، حسنین علی، افتخار احمد اور محمد ارشد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو 2 ہفتے قبل ٹانڈہ کے علاقے بھیلووال میں بنیادی مرکز صحت میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اسٹاف سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی واردات میں بھی مطلوب تھے۔ اس کے علاوہ مارے جانے والے ڈاکو اغوا اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔